15 اکتوبر 2011 - 20:30

تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل نے فلسطینی انتظامیہ کے حکام کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس انتظامیہ نے قومی مفادات پر اپنے ذاتی اور پارٹی کے مفادات کو ترجیح دی ہے اور حماس کو بدنام کرنے کے اقدامات کئے ہیں۔

ابنا: فلسطینی پریس سنٹر کے مطابق خالد مشعل نے فلسطینی انتظامیہ کے وزیر خارجہ ریاض المالکی جیسے افراد کی جانب سے حماس اور صیہونی حکومت کے درمیاں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی مخالفت کی طرف اشارہ کر تے ہوئے کہا کہ بعض افراد اپنے مفادات اور مغرب کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوششوں میں ہیں جبکہ انہیں فلسطینی قوم کے مفادات کو ہر چیز پرترجیح دینا چاہیے۔ادھر حماس کے ایک سینئر رہنما عزت الرشق نے بھی ریاض المالکی کے بیان کی مذمت کی اور کہا کہ قیدیوں کے تبادلہ کا معاہدہ ملت فلسطین کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے۔.......... /169